ماہرہ خان نے  شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو جاری کردی

Oct 04, 2023 | 00:13 AM

ایک نیوز: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ 

اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اب ماہرہ نے خود ہی مداحوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک عمدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ’بسم اللہ شکر الحمد للہ‘ بھی لکھا۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’میرا شہزادہ سلیم‘ لکھا، ویڈیو میں ماہرہ کے بھائی اور ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں