ہسپتال میں زیر علاج آصف زرداری کی طبیعت مزید بگڑگئی

Oct 04, 2022 | 18:07 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  سابق صدر آصف علی زرداری  کراچی کے نجی ہسپتال  میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر متحد عرب امارات منتقل کئے جانے   کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو   نجی ہسپتال پہنچے اور اپنے والد آصف زرداری کی عیادت  کی۔  اس موقع پر ضیاالدین ہسپتال کلفٹن کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والد کی عیادت کے لیے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ڈاکٹروں سے والد کی طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں  کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

مزیدخبریں