4 لاکھ روپے کا گلدان ڈیڑھ ارب روپے میں فروخت , حیران کن وجہ !

4 لاکھ روپے کا گلدان ڈیڑھ ارب روپے میں فروخت , حیران کن وجہ !

ایک نیوز نیوز: ایک عام سا گلدان اور وہ بھی ڈیڑ ارب روپے کا۔۔ فرانس میں ایک نیلامی نے سب کو دنگ کردیا۔

نیلامی میں  ایک عام سا چینی گلدان رکھا گیا تھا جس کی قیمت کا تخمینہ 2 ہزار یورو (تقریبا4 لاکھ روپے پاکستانی ) لگایا گیا تھا۔

مگر وہ حیران کن طور پر77 لاکھ یورو  یعنی(ایک ارب 71 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوا۔

یعنی اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔ جبکہ نیلام گھر کی فیس کے ساتھ یہ قیمت 91 لاکھ یورو (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہوجائے گی۔

چینی مٹی کا بنا یہ گلدان ایک خاتون نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جو اسے آنجہانی والدہ کی وراثت میں ملا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے کبھی گلدان کو دیکھا بھی نہیں تھا۔

اس خاتون (نام نہیں بتایا گیا) نے اسے پیرس کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

خاتون نے نیلام گھر کے ماہرین کو بتایا تھا کہ یہ گلدان بنیادی طور پر اس کی نانی کا تھا اور نیلامی کے دوران اسے خریدنے کے لیے 30 افراد کے درمیان جنگ ہوئی۔

ماہرین کے مطابق یہ گلدان 20 ویں صدی میں بنا تھا اور بہت عام ہے۔

مگر جب اسے نیلام گھر رکھا گیا تو لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا اور چینی شہری اسے تاریخی سمجھ کر آتے رہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ قدیم گلدان نہیں تھا۔

نیلامی کے دوران اسے ایک چینی شہری نے خریدا جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔