ایک نیوز نیوز: کم کارڈیشین نے انسٹاگرام پیج پر ایتھیریم میکس نامی کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرنے پر 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ریئلیٹی ٹی وی سٹار کارڈیشین نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔ یہ ظاہر کیے بغیر کہ انھیں ایسا کرنے کے لیے پیسے دیے گئے تھے۔انھوں نے تین سال تک کرپٹو ایسٹ سکیورٹیز کو فروغ نہ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ان کے وکیل نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ مس کارڈیشین ایس ای سی کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کرنے پر خوش ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کارڈیشین نے شروع سے ہی ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور وہ اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کے لیے مزید جو کچھ بھی کر سکتی ہیں وہ کرنے کو تیار ہیں۔کم کارڈیشین اس معاملے کو ایک طویل تنازعے میں تبدیل کرنے سے بچنا چاہتی تھیں۔انھوں نے ایس ای سی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کے بعد وہ اپنی دیگر کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔
سرمایہ کاروں نے جنوری میں کم کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھیریم میکس کرپٹو کرنسی کے تخلیق کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیاتھا کہ انھوں نے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے پہلے قیمت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کردہ پمپ اینڈ ڈمپ سکیم میں کرپٹو کرنسی کو گمراہ کن طور پر فروغ دینے اور فروخت کرنے' کے لیے تعاون کیا تھا۔
Today @SECGov, we charged Kim Kardashian for unlawfully touting a crypto security.
— Gary Gensler (@GaryGensler) October 3, 2022
This case is a reminder that, when celebrities / influencers endorse investment opps, including crypto asset securities, it doesn’t mean those investment products are right for all investors.