بڑی شکایت تھی تجھ سے  اے زندگی، عامر خان کا شئیر کردہ کلپ وائرل

amir khan video clip
کیپشن: amir khan video clip
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی جانب  ایک دل کو چھو لینے والا کلپ سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے  وائرل ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق زیرنظر ویڈیوکلپ میں ایک شخص شدید بارش میں ایک پلیٹ میں پڑے چاول کھا رہا ہے اسے اپنے بھیگنے کی فکر نہیں لیکن اس نے اپنی چاولوں کی پلیٹ کو بارش سے بچانے کے لئے ایک اسکوٹر کی اوٹ  میں رکھا ہوا ہے اور اس سے بڑے بڑے نوالے جلدی کھا رہا ہے تاکہ چاول بارش سے خراب نہ ہوجائیں۔ 

عامر خان نے کلپ کے ساتھ یہ شعر بھی لکھا ہے ۔

بڑی شکایت تھی تجھ سے اے زندگی

لیکن جب ہم نے یہ منظر دیکھا تو ساری شکایتیں چھوڑ دیں۔