کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات
کیپشن: کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

ایک نیوز نیوز: موسم کے ماہرین نے کل سے شہر قائد میں گرمی  کی شدت میں اضافے کا ا مکان ظاہر کر دیا ہے،  جواد میمن کے مطابق 7اکتوبر تک کراچی کا درجہ حرارت 35سے 36ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب   کہ کراچی میں کل سے دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، 7  اکتوبر تک درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

جواد میمن نے کہاکہ ممبئی اور مہاراشٹرا میں بالائی سطح پرسرکولیشن بنی ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں دن میں متاثر ہوسکتی ہیں، شمالی پہاڑی سلسلوں میں کمزور مغربی ہواؤں کا سسٹم موجودہے،سندھ میں موسم سرما کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوسکتاہے  اور رواں موسم سرما میں سردی کی شدت بھی زائد رہ سکتی ہے۔