پاکستان میں حیوانات کے تحفظ کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

Oct 04, 2022 | 14:50 PM

Hasan Moavia

ارشد ڈوگر: حیوانات کے تحفظ کے عالمی دن پر بورے والا واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں واک کے شرکاء کے ساتھ مختلف اقسام کے جانور بھی شریک تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664876881-8834.mp4

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح بورے والا میں بھی مقامی شہریوں اور ویٹرنری ڈاکٹرز کی طرف سے حیوانات کے تحفظ کے عالمی دن پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک میں شریک خواتین ڈاکٹرز اور بچوں نے جانوروں سے محبت کے اظہار کے لئے مختلف اقسام کے جانور ہاتھوں میں پکڑ رکھے تھے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664876885-9919.mp4

اس موقع پر واک کی شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے جانوروں سے پیار کرنا چاہیئے اور انسانوں کی طرح ان جانوروں کی بھی مکمل حفاظت کو یقینی بنانا چاہیئے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664876889-1195.mp4

 حیوانات کے تحفظ کے عالمی دن پر ڈاکٹر عابی رندھاوا کا کہنا ہے کہ جانوروں سے محبت ہر انسان کا فرض ہے۔ جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن پر واک کا مقصد انسانوں کو جانوروں سے پیار کرنے اور انکے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کا پیغام دینا تھا تاکہ جانوروں کو ناپید ہونے سے بچایا جاسکے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664876893-3970.mp4

مزیدخبریں