شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ آڈیشنز کا آغاز

 آڈیشن کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے
کیپشن:  آڈیشن کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے
سورس: google

زوہیب کاظمی: شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کی کاسٹ کیلئے آڈیشنز کا آغاز  کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق فلم راولپنڈی ایکسپریس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آڈیزشنز سے متعلق پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ جس میں اداکاری کے خواہشمند 7 سال سے لیکر 70 سال عمر تک کے افراد سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔  آڈیشن کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔شعیب اختر بھی اس فلم میں جلوہ گر ہوں گے ۔ فاسٹ باؤلرشعیب اختر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے  سپر اسٹار ہیں۔شعیب اختر آج بھی دنیا کے تیز ترین باؤلر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے فلم میں کئی مواقع پر بین الاقوامی کرکٹر بننے کے راستے میں آنے والی اپنی مشکلات اور تجربات کو بیان کیا ہے۔ شعیب اختر کے چاہنے والے انکے اس سفر سے واقف ہونگے لیکن ان کی زندگی کو بڑی اسکرین پر دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہے گا۔راولپنڈی ایکسپریس کی کہانی کو قیصر نواز نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم میں ہدایت کاری فراز قیصر کریں گے۔