شریف خاندان کرسی سے چمٹا رہے گا، عمران خان کو دشواری ہوگی ، اعتزاز احسن

شریف خاندان کرسی سے چمٹا رہے گا، عمران خان کو دشواری ہوگی ، اعتزاز احسن

ایک نیوز نیوز:  پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ  ڈائیلاگ اس طرح نہیں ہوتا، ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ الیکشن ایک اہم حل ہوتا ہے لیکن یہاں اتنی ٹیشن بڑھ چکی ہے، کوئی کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔ 6 مہینے پہلے کوئی یہ کہہ سکتا تھا کہ سب کچھ الٹ پلٹ جائے گا۔  عمران خان باہر پھر رہا ہوگا اور شہباز شریف کرسی پر بیٹھا ہوگا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا شریف خاندان کے پاس ایسا ہنر ہے کہ یہ کرسی سے چمٹے رہتے ہیں۔ انہوں نے کرسی سے چپکے رہنا ہے۔عمران  خان کے لیے دشواری ہو گی۔ 

اعتزاز احسن نے دعوی کیا کہ مریم بی بی نےمسلم لیگ ن میں انتقال اقتدار کر دیا ہے اور مسلم لیگ ن کو ٹیک اوور کر لیا ہے۔ مریم نواز میں صلاحیت ہے اس نے جلسے کیے اور لیڈ کیا۔

انہوں نے کہا  مریم نواز کہتی تھی کہ ان کے پاس آڈیوز ویڈیوز کی لائبریری ہے۔ جس دن انہوں نے کہا تھا کہ ملک رشد کی ویڈیو ہیں، میں نے  کہا تھا کہ اگر انکے پاس ویڈیو ہوئی تو فورا عدالت جائیں  گی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ٹیپ آئی تو میں نے کہا اگر جعلی نہین تو فوراً عدالت جائیں گے۔ ایک شخص ہے جس کے پاس یہ صلاحیت ہے۔ اس کے کہنے پر یہ ٹیپ نکلتی ہے۔ 



https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664875581-8627.mp4