ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم جلد پاکستان کادورہ کریںگے۔تاج وتخت برطانیہ سنبھالنے کے بعد ان کا بیرون ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس امر کا انکشاف پاکستان کے اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری ذیشان شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے اعزاز میں برطانوی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے استقبالئیے میں خطاب کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ایڈن برومیں ہالی روڈ ہاؤس محل میں منقعدہ اسقبالئے میں پاکستان ہائی کمشنر برائے برطانیہ معظم احمد خان، لارڈ ضمیر چودھری، انیل مسرت ، اور لارڈ جتیش گادھیا نے شرکت کی۔
ذیشان شاہ نے شاہ چارلس سوم سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی اور سیلاب زدگان کےبرطانوی امداد کے لئے شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
یادرہے برطانیہ کی نئی منتخب وزیراعظم لِز ٹرس کے ’اعتراض‘ کے بعد شاہ چارلس سوم نے مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ یہ ان کا پہلا دورہ ہونا تھا ۔بکھنگم پیلیس کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ شاہ چارلس سوم کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
شاہ چارلس سوم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
Oct 04, 2022 | 14:05 PM