بزرگ چرواہا نہر میں گر کر ڈوب گیا

 بزرگ چرواہا نہر میں گر کر ڈوب گیا

ایک نیوز نیوز:  پنجاب کے شہر لیاقت پور بھکی واہ نہر میں بکریاں چراتا بوڑھا شخص گر گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق 70 سالہ بوڑھے بزرگ کی لاش کو کو 1 گھنٹے کی محنت کے بعد ریسکیو ٹیم نے تلاش کر لیا ہے۔ لاش تلاش کرنے میں مقامی افراد اور نوجوانوں نے بھی مدد کی ۔70 سالہ مردہ بزرگ کی شناخت جام نتھو کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بزرگ چرواہا اکثر اوقات اسی علاقے کے قرب وجوار میں اپنی بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا ۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ چھوٹی نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ یادرہے کسی نے جام نتھو کو نہر میں گرتے یا چھلانگ لگاتے نہیں دیکھا۔ علاقہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔