ایک نیوز نیوز: پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو اور بڑا دھچکا ۔ جاپانی موٹرسائیکل کمپنی یاماہا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
تین ماہ کے اندر یاماہا نےچو تھی بار موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔
وائی بی زیڈ 125کی قیمت میں 13 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 73 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ68 ہزار ہوگئی ہے ۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 14 ہزار پانچسو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار پانچسوسے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار ہوگئی ہے۔ اوروائی بی آر 125 کی قیمت میں 15ہزار کا اضافہ ہونے سے بائیک کی قیمت 3لاکھ 51ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 15 ہزار ہوگئی ہے ۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت میں 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار پانچسوسے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار ہوگئی ہے اسی طرح وائی بی آر 125G لمیٹڈ ۔ کی قیمت میں 15ہزار پانچسو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 3لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 3لاکھ 31ہزار ہوگئی ہے۔