پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

Oct 04, 2022 | 13:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لیے مطلوبہ رقم جاری نہ کرنے پر وفاقی اور پنجاب حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل آگئیں ۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ  کئی بار کہنے کے باوجود بلدیاتی انتخاب کے لیے   پنجاب حکومت نے مطلوبہ رقم فراہم نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لیے مطلوبہ رقم جاری نہ کرنے پر وفاقی اور پنجاب حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل آگئیں ۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخاب کے لیے صرف پنجاب نے مطلوبہ رقم فراہم نہیں کی سندھ۔خیبرپختونخواہ۔بلوچستان کی حکومتیں رقم فراہم کر چکی ہیں ۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے لیے وفاق کو 9 ہزار 5 سو  93 ملین روپے فوری جاری کیے جائیں۔   پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت کا بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کی رقم طلب کرنے کا معاملہ پنجاب کا بینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں