12 سالہ بچے کا کلہاڑی کے وار سے قتل، مظاہرین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

12 سالہ بچے کا کلہاڑی کے وار سے قتل، مظاہرین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

ایک نیوز نیوز:  پنجاب کے علاقہ لیاقت پور میں میتلا کے قریب  12 سالہ لڑکے کے مبینہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ورثاء نے چوکی الله آباد کے باہر لاش رکھ کر روڈ بلاک کر دیا ہے۔ روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664871873-3433.mp4

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ شاہد نامی بچے کا مخالفین نے بے دردی سے قتل کر ڈالا ہے۔ بچے کو کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664871874-2267.mp4

بوڑھے شخص نے گرفتاری دے دی ہے لیکن ہمارا ملزم بوڑھا شخص نہیں ہے۔ 10 سے 12افراد نے یے قتل کیا ہے۔ بچے کی لاش ٹکرے ٹکرے ہوئے پڑی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664871877-1030.mp4

 ہمیں قتل کی وجہ نہیں معلوم ہے۔ ہمارے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664871880-7992.mp4