قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بار کہا کہ مداخلت ہوئی:اسد عمر

قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بار کہا کہ مداخلت ہوئی:اسد عمر
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بار کہا کہ مداخلت ہوئی:اسد عمر

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کاکہنا ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی نے 2بار کہا  کہ مداخلت ہوئی ہے، ہماری حکومت کو غیر قانونی طریقےسے ہٹایا گیا ،ضمیر کی بولیاں لگا کر ارکان خریدے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الیکشن کرانے سے ڈرتی ہے ،موجودہ حکومت کی ساکھ تو ہے نہیں،کہتے ہیں سیلاب کی وجہ سے الیکشن نہیں کرا ئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بات بھی آڈیو لیکس سے بڑی ہے ، ہم یہاں کیوں پہنچے ،استعفے کیوں دیئے، سب کچھ آڈیو لیکس میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا عمران خان دور میں ملک میں 6فیصد ترقی ہو رہی تھی ، پاکستان کی بری صنعتیں 10فیصد سے زائد گروتھ کر رہی تھیں ۔