امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

 امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آزاد کشمیر میں باغ جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی امریکی سفیر کے ہمراہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے دورۂ آزاد کشمیر میں عسکری حکام بھی ہوں گے۔