ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام پر10 ملین فالوورز مکمل

Oct 04, 2022 | 12:51 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اسٹار بلے باز شعیب ملک  کی اہلیہ اور بھارت کی نمبر ون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر 10 ملین فالوورز مکمل کرلئے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 10 ملین فالورز مکمل ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ رُکنے والی نہیں ہیں، چاہے کھیل کا میدان ہو یا انسٹاگرام ریلز وہ اپنے مداحوں کو لطف اندوز کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 35 سالہ ٹینس سنسیشن نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں مشہور آسٹریلوی گانا ’UNSTOPPABLE‘ لگا کر اپنی کامیابیوں اور اعزازات پر مبنی تصاویر ایڈیٹ کی ہیں۔

ویڈیو میں لکھا ہے کہ ’She’s a 10 but She’s also World Number 1‘

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں گانے کی ایک لائن لکھی ہے کہ جس کا مطلب کچھ یوں ہے کہ میں نے اپنے ہتھیار اُٹھا لیے ہیں، اب میں دکھاؤں گی کہ میں کون ہوں۔

گزشتہ روز شیئر ہونے والی ویڈیو کو ساڑھے 7 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ تقریباً 80 ہزار صارفین نے اسے لائک کیا ہے۔

مزیدخبریں