ظفر کھوکر: شادیوں کے سیزن کا آغاز ہوتے ہی بکھڑے والی گاؤں میں نوٹوں کی برسات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869565-2124.mp4
رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانی دولہوں کے بھائی اور دوستوں نے بکھڑے والی گاؤں کی ہر گلی ،چوک چرواہے اور میرج ہال پہنچ کر نوٹوں کی خوب بارش کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869581-8537.mp4
بارات گاؤں سے دھوم دھام کے ساتھ سمبڑیال شہر کے میرج ہال پہنچی ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869568-5970.mp4
جہاں نوٹ بکھیرنے کیلئے میرج ہال کے احاطہ میں اسپیشل کنٹینر لگوایا گیا۔کنٹینر پر کھڑے باراتیوں نے 10،20,50اور 100کے نوٹوں سے لوٹنے والوں کی موجیں لگا دیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869571-1442.mp4
شادی میں پیسے بکھیرنے والوں نے نوٹوں سے بھرے بیگ اٹھا رکھے تھے جو کہ تمام خالی کیے گئے۔ کچھ ماہ پہلے بھی گاؤں بکھڑے والی کی بارات کیلئے میرج ہال میں نوٹ برسانے کیلئے خصوصی چبوترہ بنوایا گیا تھا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869578-9757.mp4
دولہے کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں دوسروں کی شادیوں سے بڑھ کر پیسے لٹاکر شادی کی خوشی کا مزہ دوبالا کرتے ہیں
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869574-9097.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664869576-2375.mp4