قومی ٹیم جیت کا عزم لیے نیوز ی لینڈ پہنچ گئی

قومی ٹیم دبئی سے سڈنی اور سڈنی سے اکلینڈ پہنچی ہے۔
کیپشن: قومی ٹیم دبئی سے سڈنی اور سڈنی سے اکلینڈ پہنچی ہے۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم سہ فریقی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر اکلیلنڈ پہنچ گئی ہے۔قومی ٹیم دبئی سے سڈنی اور سڈنی سے اکلینڈ پہنچی ہے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔ جہاں پاکستان  ورلڈ کپ سے 17 اور 19 اکتوبر  کو  پریکٹس میچ کھیلے گی۔