ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتےدار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔