کسان اتحاد کااحتجاج ساتویں روز میں داخل،مطالبات کی منظوری کےمنتظر

Oct 04, 2022 | 11:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کسان اتحاد کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے تاہم اب تک ان کی داد رسی نہیں ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور وہ اب بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے منتظر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مذاکرات کے کئی ادوار ناکام ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کے رہنماؤں کی وزیراعظم شہباز شریف سے کل ملاقات جو ان کی مصروفیات کے باعث نہ ہوسکی تھی وہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر کے کسان ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، کھاد پر سبسڈی، گندم کی امدادی قیمت ملک بھر میں یکساں کرن اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کرنے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی رویے سے مایوس ہوکر کسانوں نے عمران خان کو اپنے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے کسانوں اور حکومت کے درمیان ثالث بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں