لاہور: ریلوے حکام نے20 اکتوبر تک ٹرینوں کی بکنگ روک دی

لاہور: ریلوے حکام نے20 اکتوبر تک ٹرینوں کی بکنگ روک دی
کیپشن: لاہور: ریلوے حکام نے20 اکتوبر تک ٹرینوں کی بکنگ روک دی

ایک نیوز نیوز:  ریلوے حکام نے ٹرینوں کی بکنگ آج سے 20 اکتوبر تک روکنے کی ہدایت کر دیں۔

ریلوے حکام نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرینوں کی بکنگ آج سے 20 اکتوبر تک روکنے جبکہ مختلف ٹرینوں کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو فل ری فنڈ دینے کی ہدایت کر دی ہیں جن ٹرینوں کی بکنگ بند کی گئی ان میں شالیمار، شاہ حسین تیزگام، عوام ایکسپریس و دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہورہا ہے اور ایک ساتھ ٹرین آپریشن مکمل شروع کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ریلوے ظفر زمان نے پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے معطل کیے گئے ریلوے آفیسر طارق لطیف کا استعفیٰ نامنظور کردیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے آفیسر طارق لطیف نے استحقاق کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے پر استعفیٰ چیئرمین ریلوے کو بھجوایا تھا۔