پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

Oct 04, 2022 | 00:57 AM

ایک نیوز نیوز :پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے امکانات بڑھ گئے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق  پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا مضبوط امکان پیدا ہوگیا،17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ فیٹف ٹیم نے اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتہ تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اقدامات پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہوکر واپس گئی تھی اور ٹیم نے تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مزیدخبریں