آرمی چیف کو ایکسٹینشن مل سکتی ہے یا نہیں ؟ مولانا فضل الرحمان نے فارمولا بتادیا

آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے یا نہیں آئین کو دیکھناہوگا ، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: The Constitution will have to be seen whether the Army Chief can get an extension or not, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز نیوز : پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوتوسیع مل سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے آئین کو دیکھنا ہوگا، سوال یہ ہے توسیع کس نے دینی ہے جس کو آئین اختیار دیتا ہے اسی نے ہی فیصلہ کرنا ہے
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،اس کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوعلی موسیٰ گیلانی کے لیےحمایت کا کہا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں غلط بیانی کی گئی، ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے بتائیں فارن فنڈنگ لینے والے کیا امپورٹڈ پارٹی نہیں ہے؟اب یہ چور،چورکا نعرہ لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل کیانی کی ایکسٹنشن ہوئی تواس وقت صدر پاکستان اور صرف مجھے پتا تھا،ہم نے اس وقت آئین کو فالوکیا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرعمران خان دھرنے کے لیے تیار تو رانا ثنا بھی بالکل تیار بیٹھے ہیں،کہاں یہ تتلیاں، یہ لوگ گرم زمین پر پاؤں رکھنے والے نہیں ہیں، جن لوگوں کی ایڑھیاں گالوں سے زیادہ نرم ہو وہ گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھ سکتے۔ اب کہتا ہے لیٹرغائب ہوگیا ہے،ٹرانس جینڈربل میں بڑا سقم ہے،شریعت، سوسائٹی کی اقدار کے حوالے سے بھی بڑا سقم ہے،ہم نے ایک جامع ترمیم کردی ہے