ایپل میں کن خصوصیات کے حامل افراد کو نوکری دی جاتی ہے ؟؟کمپنی کے سی ای او نے بتادیا

ایپل میں کن خصوصیات کے حامل افراد کو نوکری دی جاتی ہے ؟؟کمپنی کے سی ای او نے بتادیا
کیپشن: People with what characteristics are given a job in Apple? The CEO of the company told

ایک نیوز نیوز :دنیا کی سب سے مشہور اور بڑی کمپنی ایپل میں ملازمت کن خصوصیات کے حامل افراد کوملتی ؟امید وار میں کون کون سی خصوصیات ہونی چاہئیں؟ آخر کا ر یہ معمہ بھی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کُک نے حل کرہی دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اطالوی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب بات چیت کرتےہوئے ایپل کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ہم ملازمت پر رکھنے سے پہلے امیدوار میں بہت سی خصوصیات ڈھونڈھتے ہیں ۔ چونکہ ایپل اپنی مصنوعات مشترکہ کوششوں سے بناتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ کمپنی کا ہر ایک ملازم  باہمی تعاون اور مل جل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرے۔دوسری خصوصیت جس پر ایپل کے سی ای او نے بات کی وہ جستجو تھی ۔ایپل کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی ان لوگوں کو تلاش کرتی ہے جو مختلف سوچتے ہیں۔ جو کسی مسئلے کو مختلف طریقے سے حل کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان میں کچھ نیا کرنے کی جستجو ہو۔
ٹم کُک نےمزید کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو بچوں کی طرح سوال کرتے ہیں، وہ کچھ نیا کرنے اور سیکھنے کے لیے تجسس میں لگے رہتے ہیں۔
آخر میں کک نے بتایا کہ ایپل کمپنی چاہتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبے میں  مہارت رکھنے والے افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرے۔ایسے ملازمین جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہوں وہ ہماری کمپنی کے ساتھ اچھا کام کرسکتے ہیں۔