ملازمین کی ایک اورچھٹی ختم، بری خبر آگئی

Oct 04, 2022 | 22:01 PM

ایک نیوز نیوز: ملازمت پیشہ افراد کو سارا سال کیلنڈر میں موجود چھٹیوں کا انتظار رہتا ہے اور وہ ہر چھٹی پر گہری نگاہ رکھے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چھٹیاں تو عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہوتی ہیں۔ جن کا ہر شخص کو سال کے آغاز پر ہی پتہ چل جاتا ہے لیکن پاکستان میں کچھ چھٹیاں اسلامی کیلنڈر کے حساب سے بھی آتی ہیں۔ جن کا اندازہ چاند کی تاریخوں سے ہوتا ہے۔ ان میں عید کی چھٹیاں، محرم الحرام میں یوم عاشورہ کی چھٹیاں اور ربیع الاول میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی چھٹی شامل ہے۔ 

اس مرتبہ ملازمت پیشہ افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ 9 اکتوبر بروز اتوار کو آرہی ہے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ تمام مسلمان انتہائی عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔ اس دن ملک بھر میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ تاہم اب اتوار کی وجہ سے یہ تعطیل مرگئی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں