ایک نیوز نیوز : لانگ مارچ میں کتنے افراد شریک ہوںگے ، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایم این ایز سے فہرستیں طلب کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے سے لسٹیں منگوائی ہیں، اور پوچھا ہے لانگ مارچ میں کتنے لوگ لا سکیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسز ان کے ادوارمیں بنے تھے۔
عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے، آج قوم کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔
عمران خان نے اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی نے ایسا کونسا کام کیا کہ اس کے 80 لاکھ سے 90 کروڑ روپے کے اثاثے ہو گئے، جیسے اداروں نے سوال پوچھا تو اس وقت کے وزیراعظم کا جہاز پکڑ کر برطانیہ بھاگ گیا، اب اسحاق ڈار واپس آ گیا ہے ، تھوڑے عرصے بعد نواز شریف واپس آ جائے گا۔
لانگ مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے ؟عمران خان نے لسٹیں طلب کرلیں
Oct 04, 2022 | 21:26 PM