ڈالر مہنگا کرنے کیلئے 8بینکوں نے ہیرا پھیری کی ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

ڈالر مہنگا کرنے کیلئے 8بینکوں نے ہیرا پھیری کی ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
کیپشن: 8 banks manipulated to make the dollar expensive, revealed in the standing committee

ایک نیوز نیوز :قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ڈالر مہنگا کرنے میں 8بینک ملوث ہیں ، ان بینکوں نے ہیرا پھیری کرکے ناجائز پیسہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر، وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش بھی پیش ہوئیں۔کمیٹی اراکان نے استفسار کیا کہ ڈالر 245 سے بھی اوپر کیسے چلا گیا؟ اسٹیٹ بینک نے بطور ریگولیٹر بینکوں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی؟ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق بھی دیکھا گیا ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نےکمیٹی کو بتایا کہ کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر میں 8 بینکس نیشنل بینک، میزان بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹرو، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ایچ بی ایل، یو بی ایل اور الائیڈ بینک ملوث ہیں، جنہوں نے ناجائز پیسہ کمانے کی خاطر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا اور پاکستان کے بیرونی قرض کو بڑھایا۔ڈالر ریٹ سے ناجائز پیسہ کمانے والے بینکوں کی فہرست کمیٹی میں پیش ہوئی تو خزانہ کمیٹی میں ارکان گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ پر برس پڑے۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ثبوت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور مکمل شواہد کے ساتھ بینکوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔