ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے میران شاہ میں گرینڈ عثمان زئی جرگہ کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عمائدین کی جانب سے علاقے میں امن کی بحالی، سماجی و اقتصادی ترقی کی جاری کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ قبائلی عمائدین نے کور کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-04/news-1664895561-7976.mp4