ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی صورت میں آرٹیکل 245 کے تحت ہم فوج تعینات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم رینجرز ایف سی اور سندھ پولیس بھی تعینات کریں گے ،عمران خان آنے والے بننے ہم نے خصوصی تیاری کا بندوبست کیا ہوا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد ایک کسان پیکج کا اعلان کریں گے،جس سے کسانوں کو خوشحالی ملے گی،مطالبات پر عمل درآمد کے لیے وزراء کی کمیٹی بنائی گئی ہے،مجھ سمیت 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی اس پر کام کرے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا ہے کہ کسانوں کیساتھ ہمارے مذاکرات کامیاب ہوگئے ،بجلی کےبل موخر اور ان کی اقساط کرنے مطالبہ تسلیم کرلیا گیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے کامطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے دیگر مطالبات پر وزیراعظم نےکمیٹی بنادی ہے ۔
لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کےلانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے،عمران خان اسلام آباد میں فتنہ اور فساد پھیلانے کیلئے آرہاہے ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تسلی بخش فارمولا تیار کررکھا ہے ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان قوم کو تقسیم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتاہے ۔لانگ مارچ کو کسی کی سپورٹ نہیں ہے ،جب لانگ مارچ کا اعلان ہوگا تو دیکھ لیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی معاملات کو بیوروکریسی نے چلانا ہوتاہے،اس وقت جتنی بھی رکاوٹیں ہیں وہ ہٹادی جائیں گی ۔
عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو فوج تعینات کریں گے ، رانا ثنا اللہ
Oct 04, 2022 | 19:44 PM