اسٹاک مارکیٹ میں مثبت دن، ہنڈرڈ انڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت دن، ہنڈرڈ انڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: A positive day in the stock market, the Hundred index rose 138 points

 ایک نیوز نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا جہاں انڈیکس میں 130 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 

کاروباری دن کے دوران پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 350 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 784 ارب روپے ہے۔