ایک نیوز نیوز : پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی فوجی قافلے پر فائرنگ میں 2اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فوجی دستوں کی جوائی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کےمطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی ،فوجی دستوںکی بھر پورجوائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں برآمدہوئیں آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے لانس نائیک محمد پنہ (عمر 30 سال، ساکن ضلع جعفرآباد) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپاہی شمس اللہ (عمر 36 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی کلیرنس کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔