ایک نیوز: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں شروع ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے16نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ، اجلاس میں کابینہ حج پالیسی 2025کی منظوری دے گی، وزارت داخلہ اسلام آ باد سنٹرل بزنس ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی۔
چیئر مین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 2024۔25 کی منظوری دی جائے گی، حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکی تھی ،وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کے لیے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھجوائی ہے۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے، حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔