سائنسدان پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانے میں کامیاب

سائنسدان پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانے میں کامیاب
کیپشن: Scientists have succeeded in making electricity from plastic waste

ویب ڈیسک: سائنسدان پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پلاسٹک کی ایک قسم پولیسٹرین ہے جس سے اشیاء ہر سال تیار کی جاتی ہیں جن میں سے محض 15فیصد ری سائیکل ہوتی ہیں جبکہ باقی کچرے کی شکل میں پھینک دی جاتی ہیں۔
مگر اب آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جسکے ذریعے بیکار پولیسٹرین سے بجلی پیدا کی جاسکے گی،آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی اور لٹیویا کی ریگا یونیورسٹی کے ماہرین نے پلا سٹک کی اس قسم کے کچرے کو بجلی بنانے کیلئے موثر قرار دیا ہے۔
ا کی تیار کردہ ڈیوائس میں ایسی برقی توانائی پیدا ہوتی ہے جس میں برقی رو نہیں ہوتی اور اس توانائی کو جمع کرلیا جاتا ہے،ماہرین کے مطابق ہم اپنی ڈیوائس میں ہوا کے ذر یعے توانائی پیدا کرسکتے ہیں۔
آزمائشی تجربات میں ثابت ہوا کہ اس ڈیوائس سے 230 والٹیج کرنٹ پیدا ہوسکتا ہے۔