ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 30جون2025کو پنجاب سرپلس بجٹ دینے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے پاس آگ بجھانے کے وسائل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل صوبہ پنجاب سے متعلق غلط خبر چلائی گئی،پرائمری تک کے بچوں کو سکولوں سے چھٹی دی گئی ہے، بزرگ اوربچے گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں ، پنجاب630ارب روپےکا سرپلس بجٹ دینے جارہاہے،30جون2025 کو پنجاب واحد صوبہ ہوگا جو سر پلس بجٹ دیگا،ایف بی آر بھی اپنے اہداف حاصل کرلےگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے پہلے ہی مالیاتی ڈویژن کو آگاہ کردیا تھا، پنجاب حکومت نے گندم قر ض کی واپسی کردی ہے ،پنجاب حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،ابھی کوئی ایئر لائن لانچ کرنے کی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے،کے پی کا خط آیاکہ وہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،کے پی والے پتہ نہیں کون سی پی آئی اے سمجھ رہےہیں، خیبرپختو نخو ا 1000ارب روپے کا مقروض صوبہ ہے۔