ایک نیوز: بشریٰ بی بی نے عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصف9مہینوں سے ناانصافی کر رہے ہیں، پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مجھے ناانصافی پر سزا دی گئی۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ،میں انصاف کے لیے نہیں آئی، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں ،میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے، میں جیل جانے کو تیار ہوں۔
سابقہ خاتون اول نے کہا کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں،جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آونگی،یہاں صر ف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
انصاف کی کرسی پر بیٹھےمنصف ناانصافی کر رہے ہیں:بشریٰ بی بی
Nov 04, 2024 | 11:55 AM