فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

Nov 04, 2024 | 11:38 AM

ایک نیوز؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس شارٹ فال کا سامناہے، شارٹ فال کو کم کرنے کے لیے قلیل اور طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے اقدامات کے تحت 97.2 ارب کے محصولات کا تخمینہ لگایا ہے، ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی، ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف 75 ارب کے کیسز تیار ہوچکے،نان فائلر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے پلان کو حتمی شکل دے گئی، نان فائلرز کو تھرڈ پارٹی ڈیٹا کے ساتھ شناخت کے زریعے نوٹسز جاری ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی ٹریکنگ ڈیٹکٹڈ ڈیش بورڈ کے زریعے عمل میں لائی جائے گی، ٹیکس شاٹ فال کو کم کرنے کیلئے شوگر ڈرنکس پر ایف ای ڈی میں اضافہ کی تجویزہے،مشینری،خام مال اور سروسز کی درآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویزہے، ایف بی آر ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے ریفنڈز نہیں روکے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر تک پروسیس شدہ 32 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، ا قد ا ما ت کے لیے نئے ٹیکس قانون کی لاء ڈویژن سے توثیق کا امکان ہے، ٹیکس شاٹ فال میں کمی کیلئے اقدامات پر عملدرآمد ہوگا۔

مزیدخبریں