سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈرڈانڈیکس میں 1078پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈرڈانڈیکس 1078پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Boom in the stock market, Hunderdan Index increased by 1078 points

ایک نیوز: پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1078 پوائنٹس کے اضافے سے 91 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 139 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

سٹاک  مارکیٹ میں 52 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,159 جبکہ کم ترین سطح 91,395 پوائنٹس رہی ۔