کملا نے ریاستی نظام درہم برہم کردیا:ٹرمپ

Nov 04, 2024 | 08:21 AM

 ایک نیوز:ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نظام اورکملا ہیرس پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس نے ریاستی نظام درہم برہم کردیااس کودرست کرنے جارہے ہیں۔
  ٹرمپ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج5نومبر کے روز ہی نشر ہونے چاہیے،انتخابات میں استعمال ہونیو ا لی مشینوں پربہت رقم خرچ کی گئی،ووٹنگ کے نتائج مزید12دن تاخیر سے آنے کاخدشہ ہے۔
امریکی صدارتی میدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےپنسلوینیا میں خطاب میں کہا کہ جوبائیڈن کے خراب نظام کوٹھیک کریں گے، امریکا کاسنہرا دورشروع ہونے والا ہے،کملاہیرس نے 4سال ہیلتھ ورکرز کیلئے کچھ نہیں کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کملاہیرس بہت ہوچکا،اب تمہیں جانا ہوگا،ہم اقتدار میں نئی نوکریاں فراہم کرینگے،عوام کوخوشحال بنائیں گے۔

مزیدخبریں