مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کااجلاس،تجاویزپرمشاورت

Nov 04, 2023 | 22:46 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی  کے اجلاس میں تجاویز پرمشاورت کی گئی۔

 سینیٹرعرفان صدیقی کی زیرصدارت ن لیگ کی منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا ۔مرکزی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق،بیرسٹر ظفراللہ خان نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابات 2024 کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ 

عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ  مسلم لیگ (ن) کا منشور روایتی منشور نہیں ہوگا، آئیندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی۔تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطہ کرکے تجاویز لی جائیں گی۔ اس ضمن میں ہم خطوط لکھ رہے ہیں اور رابطہ کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئیندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی۔مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں