اینٹی کرپشن بہاولپور کاچھاپہ،اے سی گل عباس گرفتار 

اینٹی کرپشن بہاولپور کاچھاپہ،اے سی گل عباس گرفتار 
کیپشن: Anti-corruption Bahawalpur raid, AC Gul Abbas arrested

ایک نیوز :خیرپورٹامیوالی اینٹی کرپشن بہاولپور  کی ٹیم نے مجسٹریٹ محمداجمل وٹو کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسسٹنٹ کمشنرسیدگل عباس کو گرفتار کرتے ہوئے اسکی دراز سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

خیرپورٹامیوالی کے نواحی چکنمبر24 کے رہائشی غلام فرید ولد عبدالحمید آرائیں نے زرعی زمین کی رپورٹ کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس کے دفتر گیا تو اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس نے دفتر موجود نہ تھے کہ سائل غلام فرید آرائیں نے اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس کی دفتر عدم موجودگی میں بیٹھ کر انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس دفتر پہنچ کر اپنی سیٹ پر بیٹھنے لگے تھے کہ اینٹی کرپشن بھاولپور کی ٹیم کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ محمداجمل وٹو نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیبل کی دراز سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کرکے اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس کو گرفتار کرتے ہوئے اسے راہداری ریمانڈ پر بہاولپور بھجوادیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ ریٹائر پٹواری رانا محمد سلیم کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں الاٹمنٹ کی فائلیں چوری ہونے پر رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔با اثر پٹواری رانا محمد سلیم اور قبضہ مافیا نے پلاننگ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس کے خلاف کارروائی کرائی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سیدگل عباس کا کہنا تھاکہ میرے خلاف سوچی سمجھی سازش کی گئی جسمیں میرا عملہ ملوث ہے۔ میرے خلاف کارروائی قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے پر کی گئی۔