جیت کے بعد فخرزمان کا اہم بیان سامنےآگیا

جیت کے بعد فخرزمان کا اہم بیان سامنےآگیا
کیپشن: After the victory, Fakhr Zaman's important statement came out

ایک نیوز :ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانےوالے فخرزمان کا جیت کے بعد اہم بیان سامنےآگیا۔

کرکٹرفخرزمان کا کہنا تھاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے لئے ہر میچ جیتنا لازمی ہے۔ ہم نے پلان کے مطابق بیٹنگ کی،قسمت نے بھی ساتھ دیا۔ ہم نے جارحانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی۔ اسی جارحانہ حکمت عملی کے باعث اگلا میچ بھی جیتیں گے۔یہ میرےکیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ   جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو جاتا ہے،شاندار بیٹنگ کی۔ معلوم تھا بارش ہوگی اسی پلان کےساتھ کھیلے۔ کوشش کرینگے اگلا میچ بھی جیتیں۔ ہمیں ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی۔ ہم نے اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کی۔سوچا نہیں تھا کہ 400رنزبناکر بھی ہار جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کاکہنا تھاکہ پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں450رنز بنانے چاہئے تھے۔ فخر زمان اوربابراعظم جس طرح کھیلے جیت ان کا حق تھی۔