مشرق وسطی کشیدگی،ترکی نے  اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا 

Nov 04, 2023 | 20:25 PM

ایک نیوز :مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث ترکی نے  اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ۔

 انقرہ: غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے اور اب تک 9 زار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد دیگر ممالک کی طرح ترکی نے بھی احتجاجاً تل ابیب سے سفارتکار واپس بلالیا ہے۔ 

 ترک صدر طیب اردوان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ترکیہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں توڑ رہا ہے، بین الاقوامی سفارت کاری کے تناظر میں تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کرنا ممکن نہیں ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں