احسن محسن کا بیٹے کی پیدائش پر اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

Nov 04, 2023 | 18:50 PM

ایک نیوز : ماڈل احسن محسن کا بیٹے کی پیدائش پر اہلیہ کے نام پیار بھرے پیغام میں کہنا تھاکہ ’ آپ نے میری زندگی کو مکمل کردیا۔
پاکستانی اداکارہ منال خان کے ہاں بدھ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ۔
 احسن محسن نے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
احسن محسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے  اپنے فضل سے آپ کو میری زندگی میں بھیجا اور میں کافی وقت سے آپ کا اپنی زندگی میں انتظار کررہا تھا، آپ میری زندگی میں اسٹار بنوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ محمد حسن اکرام میری زندگی اب آپ کی ہے اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا، آپ کو سپورٹ کروں گا اور میں باپ کم بیسٹ فرینڈ زیادہ بنوں گا کیونکہ آپ کا باپ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہے، مجھے آپ سے بہت محبت ہے اور آپ نے میری زندگی کو مکمل کیا۔

مزیدخبریں