ایک نیوز :معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت10ہزارڈالر اضافےکے بعد 35ہزارڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت مئی 2022 کے بعد تقریباً 10 ہزار ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچی۔
ذرائع کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 35 ہزار ڈالر سے تجاوز کر جانا 18ماہ کی بلند ترین سطح ہے ۔بٹ کوائن کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 700 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ ری نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کے باعث حاصل ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ رجحان جاری رہے گا۔
نیدر لینڈز کے معروف تجزیہ کار پلین بی کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت ناقابل واپسی حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کی مارکیٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے پرائس ماڈلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نصف سرکل پیٹرن کی درست پیش گوئی کر چکے ہیں۔