ایک نیوز :سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے) نے مجوزہ آزاد ریاست خالصتان نقشہ جاری کردیا۔
ایس ایف جےکے بانی گروپتونت سنگھ پنن نے ایک نیا بھارتی نقشہ جاری کیا ہے جس میں بھارتی پنجاب اور دیگر سکھ اکثریتی علاقوں بلکہ نئی دلی کو بھی مجوزہ آزاد ریاست خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
سکھس فار جسٹس امریکہ میں قائم ایک سکھ تنظیم ہے جو خالصتان کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایف جے نے کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں خالصتان کے قیام کےلئے مرحلہ وار ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں ان ممالک میں مقیم سکھ کمیونٹی کی اکثریت نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آزاد ریاست کے حق میں ووٹ کیا ہے
دوسری جانب بھارت آزادی پسند سکھوں کے خلاف نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پایا گیا۔سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کا قتل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی۔