ایک نیوز : پسنی گوادر اور میانوالی ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق کچھ حقائق سامنے آئے جس میں بھارتی ایجنسی”را“کےملوث ہونے کاانکشافات ہوا۔ایک سیاسی جماعت سے جڑے کچھ گھٹیا ٹرولز بھی ہرزہ سرائی کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق 3 اور 4 نومبر کو پاکستان میں دو بڑے دہشت گرد حملے ہُوئے - ایک حملہ پسنی گوادر میں ہوا جس میں 14 فوجی شہید ہو گئے جب کے 4 نومبر کو ایک ناکام حملے میں میانوالی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کو کوشش کی گئی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا -
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد دوسری طرف سائبر سپیس ،سوشل میڈیا پربھی انہی ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ،ٹاؤٹس،ٹرالز نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ۔
3نومبر کی رات بھارتی ایجنسی ”را“سے جڑے ایکس اکاؤنٹس فرنٹل فورس ،بابا بنارس سمیت دیگر اکاؤنٹس نے میانیوالی حملے کا اشارہ دیا اور کہا آج کچھ بڑا ہونے جارہاہے۔جس سے یہ ثابت ہوا کہ میانیوالی حملے میں بھارتی ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔میانوالی حملے میں ناکامی کے بعد بھارتی میڈیاحرکت میں آیا اور 9مئی کی تصاویر دکھا دکھا کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا کہ میانوالی ایئر بیس پر ایئر فورس کا بہت زیادہ نقصان ہوا اور پاکستان میں ہونیوالے نقصان پر خوشیاں منائیں۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک طورپرایک سیاسی جماعت سے جڑے کچھ گھٹیا ٹرولز کے ایکس اکاؤنٹس نے بنی سانحہ لسبیلہ کی طرز پر پسنی گوادر میں شہیدفوجیوں کی بےحرمتی ،ہرزہ سرائی کی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش رہے۔
ذرائع کے مطابق اسی جماعت سے جڑے بیرون ملک بیٹھے گھٹیا پروپیگنڈا کرنیوالے کرائے کے ٹرالز نے انتہائی مذمور انداز میں ایئر بیس حملے کا جشن منایا اور کہا کہ 9مئی توحملہ نہیں تھا اصل حملہ تو اسے کہتے ہیں ۔جس سے ثابت ہوا کہ ان ٹرالز کو شہدا،فیملیز کی حرمت،تقدس کا احساس نہیں تھا۔
دوسری جانب پاکستان نے غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس انکےملک بھیجنے کا عمل شروع کررکھا ہے ۔دہشتگردی کے واقعات میں ان عناصر کی موجودگی کوبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔دہشت گردی کے ان واقعات میں ملک دشمن عناصر کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور قوم کو ان کا اصلی چہرہ نظر آ گیا ہے
اپنی فرسٹریشن میں سیاسی سوشل میڈیا ہینڈلز نے ذموم بیانیہ شروع کر دیا کے سب کچھ ایک ایجنڈا کے تحت ہے تاکہ الیکشنز کو روکا جا سکے جو نہ صرف ایک غلیظ ترین سوچ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ شہداء اور انکی فیملیز کی بھی شدید بےتوقیری ہے۔