اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کا فواد چودھری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کا فواد چودھری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Anti-corruption Rawalpindi Region's decision to arrest Fawad Chaudhary

ایک نیوز: اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار یا سوموار کو اسلام آباد پولیس سے فواد چوہدری کی کسٹڈی لی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس سے کسٹڈی لینے کے بعد اینٹی کرپشن اپنی گرفتاری ڈالے گا، فواد چوہدری پر جہلم میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی اینٹی کرپشن نے لدھڑ ہاؤس میں فواد چوہدری اور بھائیوں کی طلبی کا سمن بھی پہنچا دیا ہے۔ 

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، فراز چوہدری اور ان کی کزن چوہدری فوق شیرباز کے خلاف ثبوت حاصل کرلئے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ دوران وزارت اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کی گئی۔ پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمینیں ہڑپ کی گئیں۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات سے زمینوں کی خرید و فروخت میں گھپلے، عوام کا سرمایہ ڈوبنے کا خطرہ اور جعلی فائلز کا دھندہ سامنے آئیگا۔