شاہین آفریدی نے بدترین ریکارڈ نام کرلیا

Nov 04, 2023 | 14:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث رؤف نے  دس اوورز میں 85 رنز دیے۔اسی میچ میں شاہین نے 9 اوورز میں 90 رنز دیے جس کے بعد اب شاہین آفریدی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں انڈیا کے خلاف 9اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز بیٹر مستحکم پوزیشن میں ہیں جب کہ پاکستانی بولرز مشکلات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں