لاہور،قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، 30 کنال سرکاری اراضی واگزار

Nov 04, 2023 | 13:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد مالیت کی 30 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن موضع ہربنس پورہ، عزیر بھٹی ٹاؤن میں کیا گیا، آپریشن میں اسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ، ایم سی ایل شالیمار، عزیز بھٹی اور واہگہ  ٹاؤن ٹیموں نے حصہ لیا۔

 ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہےکہ موقع پر قائم 25 کنال پر بقائم عارضی تھڑے اور جھوپنڑیوں کو ہٹایا گیا جبکہ 5کنال پر تعمیر عارضی عمارتوں کو بھی مسمار کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہےکہ  آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرنے پر ٹیم شاباش کی مستحق ہے، آپریشن سے قبل تمام قابضین کو مطلع کر کے موقع سے ہٹایا گیا۔ 

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہےکہ قابضین کو تعمیرات سے سامان نکالنے کا وقت دینے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-04/news-1699085363-7399.mp4

مزیدخبریں